عوام نے حکومت کو غیر مستحکم کر نے کی کو ششیں اپنی طاقت سے ناکام بنا دیں، حکومت ترقی کے دشمنوں کو زیر کر کے وطن عزیز کو ایک خوشحال ریاست بنا کر دم لے گی، دھرنوں سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کو ششیں سیا سی بصیر ت سے ناکام بنائیں

کی بدولت ہم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا یا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا بھکرمیں فا طمۃالزہرا ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیا درکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 20:19

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار‘سائنس اینڈ ٹیکنالو جی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کر نے کی کو ششیں کی جاتی رہیں لیکن عوام نے اسے اپنی طاقت سے ناکام بنا دیا ،حکومت ترقی کے دشمنوں کو زیر کر کے وطن عزیز کو ایک خوشحال ریاست بنا کر دم لے گی، ہمارے تین سالہ دور اقتدار میں دھرنوں کی سیاست کے ذریعے حکومت کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کو شش کی گئی لیکن وزیراعظم کی سیا سی بصیر ت کی بدولت ہم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا یا ۔

وہ جمعہ کویہاں میں فا طمۃالزہرا ویلفیئر ہسپتال کے سنگ بنیا د کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تین سالہ دور اقتدار میں دھرنوں کی سیاست کے ذریعے حکومت کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کو شش کی گئی لیکن وزیراعظم کی سیا سی بصیر ت کی بدولت ہم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا یا ۔

(جاری ہے)

ضر ب عضب اور کر اچی آپریشن کی بدولت ہم نے قیام امن کیلئے اہم اہداف حاصل کیئے ‘ملک میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے ۔

حکومت ‘قومی سلامتی کے ادارے اور عوام دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہیں اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے ہم نے دہشت گر دی کو ختم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس کو متزلزل نہیں ہونے دیں گے ۔ہم پہلے سے زیا دہ عزم سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ہم نے ہرقیمت پر اس نظریے کو شکست دینی ہے ۔سی پیک منصوبہ کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک معاشی قوت بن کر ابھرے گا یہی وجہ ہے کہ یہ شاندار منصوبہ پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

حکومت کی دن رات کی کاوشوں سے انڈسٹریل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ زیر و ہے انشا اﷲ 2018تک انر جی بحران کو حل کر لیا جائے گا آج 2016کا پاکستان 2013کے پا کستان سے کا فی بہتر صو رتحال میں ہے ۔ہماری موجودہ معاشی ترقی کی تعریف امریکا ‘جاپان اور چین بھی کر رہے ہیں ملک میں معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اور سیا سی استحکام از حد ضرور ی ہے ۔بھکر میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالہ سے بھکر کے ممبران اسمبلی کے مطالبے پر انہوں نے یقین دہا نی کروائی کہ اس معاملے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھا یا جائے گا اور بھکر جیسے پسماندہ علاقے میں میڈیکل کالج کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکند ر حیات خان بوسن ‘سینیٹر ظفر اﷲ خان ڈھانڈلہ ‘ایم این اے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ ‘ایم پی ایز انعا م اﷲ خان نیا زی ‘عامر عنا یت شہانی ‘ ملک غضنفر عبا س چھینہ سمیت فاطمۃ الزہرا ویلفیئر ہسپتال کے بانی اصغر علی جاڑا و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :