چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہیـ‘شہبازشریف

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تمام منصوبے شفافیت اور تیزرفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 12 اگست 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبے کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر مرتب ہوں گے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پہلی بار شفاف طریقے سے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تمام منصوبے تیزرفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں اور توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان بجلی کے حوالے سے خود کفیل ہو جائے گا۔