ملا اختر منصور شناختی کارڈ کیس ٗ مہر تسنیم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

جمعہ 12 اگست 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایف آئی اے انسپکٹر مہر تسنیم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے انسپکٹر مہر تسنیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ملا اختر منصور کو شناختی دستاویزات جاری کرنے کے معاملے میں غیر قانونی سمن جاری کیے اور ایک غیر متعلقہ شخص کو کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد نے شکایت ملنے پر انسپکٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق محکمانہ انکوائری میں ایف آئی اے انسپکٹر قصور وار قرار ٹھہرے ٗانسپکٹر تسنیم مہر تاحال فرار ہیں جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :