سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا
ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں
جمعہ 12 اگست 2016 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور علماء اہلسنّت نے خطبات جمعہ میں قتل ناحق کے خلاف اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں خطبات جمعہ دیئے جبکہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، گجرات اور دوسرے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو حکومت سانحہ کوئٹہ کے مجرموں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنائے۔سانحہ کو ئٹہ دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے۔(جاری ہے)
بزدل دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائے۔
کوئٹہ میں ہونیوالے ظلم و بربریت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آزمائش کی گھڑی میں حوصلہ بلند رکھنا ہوگا۔ ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ افسوسناک ہے۔سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے مجرم عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ بے گناہ انسانوں کا بہانے والے بے رحم قاتل بہادر پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔یوم احتجاج کے موقع پر گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، گوجرانوالہ میں مولانا اکبر نقشبندی، سمندری میں علامہ حامدسرفراز ، میانوالی میں قاری منظور عالم ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی، بھکر میں مولانا مفتی محمد امیر عبد اﷲ خان نے اجتماعات سے خطاب کیا اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.