محمود خان اچکزئی نے بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کاثبوت دیا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
اچکزئی پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے،بھارت کی بولی بولنے والے غدار وطن ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا
جمعہ 12 اگست 2016 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کاثبوت دیا ہے، اچکزئی پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے،بھارت کی بولی بولنے والے غدار وطن ہیں، وزیر اعظم اپنے اتحادی اچکزئی کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں، اچکزئی اور فضل الرحمن نے سیکیورٹی ایجنسیوں پر بلا جواز تنقید کرکے بھارت کو خوش کیا ہے، اس وقت دفاعی اداروں پر تنقید نہیں ان کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، اچکزئی اور فضل الرحمن بھارت کی وکالت چھوڑ دیں، دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ اچکزئی نے را کی وکالت اور سیکورٹی فورسز پر تنقید کرکے پاکستان دشمنی کامظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے اتحادی بھارت کے وفادار اور پاکستان کے غدار ہیں۔
قوم کیلئے سیکورٹی فورسز پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکمرا ن را کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ حساس ایجنسیوں پر الزامات گہری سازش کے تحت لگائے گئے ہیں۔اچکزئی کے زہر آلود خیالات سے محب وطن پاکستانیوں کی دل آزاری ہو ئی ہے۔ وطن کی حقیقی محافظ خفیہ ایجنسیوں کے خلاف واویلا ملک کی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے۔ نواز شریف نے ملک کے غداروں کو گود میں بٹھا رکھا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا سارا خاندان شریک اقتدار ہے۔ وہ بھارت کی ایجنٹی چھوڑ دے۔ ناکام اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.