خیبرپختونخوا اسمبلی میں سودکے خاتمے سمیت دوقراردادیں منظور
اسمبلی میں آٹھ بل پیش کئے گئے، ایک بل پاس کیاگیا ،باقی سات پر بحث ہوگی
جمعہ 12 اگست 2016 20:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سودکے خاتمے سمیت دوقراردادیں منظورجبکہ پیش کئے گئی آٹھ بلوں میں ایک بل پاس کیاگیا جبکہ باقی سات پر بحث ہوگی۔اسمبلی نے سود کے خاتمے اور اسلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے کی قراردادیں منظور کرلی ،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ انگریزی اورعربی زبان میں الفاظ کے معنی مختلف ہوتے ہیں،انگریزی میں مختصر ناموں سے اسلامی ہستیوں اورمقامات مقدسہ کی تضحیک ہوتی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت ہوا ،اجلاس میں نجی سودکی حالت امتناعی پر پابندی سمیت آٹھ بلوں کو پیش کیاگیا۔ خیبرپختونخوالمیٹیشن بل 2016ء کو متفقہ طور پر پاس کیاگیا سینئرصوبائی وزیرعنایت اﷲ نے لمیٹیشن بل کے پاس ہونے کے بعد ایوان کوبتایاکہ سپریم کورٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مخالفت کے بعد 1908ء کے لمیٹیشن بل میں ترمیم کرتے ہوئے ان کی دوشقوں کو ختم کردیاگیاہے ماضی میں اگرکسی کی جائیدادیاکوئی اورچیز اجارے پر کسی شخص کے پاس ساٹھ سال تک تو وہ خودبخوداسکامالک بن جاتااس شق کو اسلامی نظریاتی کونسل اورسپریم کورٹ نے غیرقانونی قرار دیاجسکے بعد قانون سازی کے ذریعے اس کو ختم کردیاگیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.