کامونکے ،تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر میاں بیوی کمسن بچی سمیت شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 12 اگست 2016 20:48

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر میاں بیوی کمسن بچی سمیت شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز موضع بڈھا گورائیہ کا عبدالغفار اپنی بیوی کوثر بی بی اور تین سالہ بیٹی ایمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں کالا شاہ کاکو کا بیس سالہ حمان ،اٹھارہ سالہ ریحانہ ،ٹبہ محمد نگر کی پروین بی بی شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر عبدالغفار کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ موضع چیانوالی کا بیس سالہ مزمل پیڈسٹل فین کا رُخ موڑ رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے اُسکی حالت بگڑ گئی ۔مزمل کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :