پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے‘رانا مشہوداحمد خان

نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں‘تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 20:55

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہنوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پنجاب حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے،پاکستانی یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، پاکستان یوتھ ا ٓ ئکون ایوارڈ پاکستانی یوتھ کے ٹیلنٹ اور خداداد صلاحیتوں کااعتراف ہے۔

صوبائی وزیر نے اقوامِ متحدہ کے عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر یوتھ ریولوشن کلین ٹیم کی جانب سے پاکستان یوتھ آئکون ایوارڈکی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ نوجوان قومی ترقیاتی عمل کا حصہ ہیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم، سولر پینلز،سکالر شپ، بیرون ملک دورے اور اعلیٰ اداروں میں پڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عظم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہو ں نے نوجوا ن نسل کواپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت اور لگن سے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے پاکستانی یوتھ کی بہترین کار کردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈز دیئے گئے۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :