سعودی عرب میں گھر بیٹھے روزگار کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 21:03

سعودی عرب میں گھر بیٹھے روزگار کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) سعودی عرب میں گھر بیٹھے روزگار کا تیزی سے رجحان بڑھ رہا ہے۔ جہاں دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور نت نئی ٹیکنالوجی کے باعث روزگار کے نت نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں وہیں سعودی عرب بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہے۔ عمومی طور پر سعودی عرب کی عوام کا شرح خواندگی زیادہ نہیں جانا جاتا۔ تاہم بدلتے حالات میں سعودی شہریوں سمیت مملکت میں مقیم لوگ روایتی روزگار کے ذرائع کے علاوہ دیگر روزگار کے ذرائع کی تلاش کی جستجو کرتے ہوئے بھی دیکھے جانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر گھر بیٹھے روزگار حاصل کرنے کا رجحان کافی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 70 شہروں میں اس وقت 500 سے زائد ایسی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں جو گھر بیٹھے روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ گھر بیٹھے روزگار کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ انٹرنیٹ ہے۔ جبکہ روزگار کے اس طرز کا سب سے زیادہ فائدہ خواتین اور وہ حضرات اٹھا رہے ہیں جو کسی نہ کسی باعث اپنے گھروں سے دور نہیں جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :