چین میں رہائش کیلئے10بہترین شہروں کی فہرست جاری

چنگ داؤ پہلے،کن منگ دوسرے جبکہ سانیہ شہر تیسرے پر نمبر رہائش کیلئے بہترین شہر قرار دیئے گئے

جمعہ 12 اگست 2016 21:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز نے چین میں رہائش کے حوالے سے لوگوں کی ترجیحات کومدنظر رکھتے ہوئے 10 بہترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبہ شندونگ کا شہر چنگ داؤ چین میں رہائش کیلئے لوگوں کی اولین ترجیح ہے،صوبہ ینان کا شہر کن منگ دوسرے جبکہ صوبہ ہینان کا شہر سانیہ رہائش کے حوالے سے لوگوں کی ترجیحات میں تیسرے اس کے علاوہ صوبہ لیاؤ نینگ کا شہر دالیان چوتھے ،صوبہ شندونگ کا وی ہے پانچویں نمبر پر ہے،صوبہ جیانگ ژو کا سوز ہو کا شہر چھٹے ،اور صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر ژوہائی ساتویں جبکہ صوبہ فوجیان کا شہر شامن آٹھویں،صوبہ گوانگ دونگ کا شہر شینزین نویں جبکہ چونگ چینگ دسویں نمبر پر قرار پایا۔

متعلقہ عنوان :