کمیونسٹ پارٹی آف چین کے سابق سینئر عہدے دار کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

جمعہ 12 اگست 2016 21:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چین کے صوبہ ہیبے میں کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی )کے سابق سینئر عہدے دار کیخلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،صوبے ہیبے میں سی پی سی کی قائمہ کمیٹی میں بطور سیکرٹری جنرل فرائض سرانجام دینے والے چن ہوا پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2001سے 2013 تک غیر قانونی طریقوں سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں اور کاروباری ٹیھکوں میں متعدد فوائدحاصل کیے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے 60.5ملین یو آن کی رشوت وصول کی،وہ اپنے اثاثہ جات کے ذرائع بیان کرنے میں ناکام رہے جو مجموعی طور پر86.3ملین یوآن بنتے ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :