لاہور ہائیکورٹ نے 2 بچوں کو دادا کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے 2 بچوں کو دادا کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے خاتون زیب النسا کی جانب سے بچوں کی حوالگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست گزار خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ میری موکلہ کا شوہر 2 سال سے دبئی میں ہے دادا محمد نواز نے بچے چھین کر اسے گھر سے نکال دیا اور داد ماں کو بچوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دے رہا۔

(جاری ہے)

بچوں کے دادا کا کہنا تھا کہ بچوں کی ماں بہتر پرورش نہیں کرسکتی اس کے پاس وسائل نہیں ہیں۔بچوں کا کہنا کہ وہ دادا کے پاس نہیں رہنا چاہتے جس پر عدالت نے 9 سالہ موحد اور 5 سالہ مومنہ کو داد کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دنیا میں ماں سے بہتر بچوں کی پرورش کوئی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :