مہاجر ہی علیحدگی پسندوں اور سندھو دیش کے حامیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے،چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر
جمعہ 12 اگست 2016 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سندھ پر وہ طبقہ برسراقتدار ہے جس کا پاکستان بنانے اور پاکستان بچانے سے دور دور کا واسطہ بھی نہیں ہے، جبکہ پاکستان بنانے کیلئے قربانی دینے والے آج69 برس بعد بھی محرومی اور محکومی کا شکار ہیں۔ روز اول سے سندھ میں آباد ہونے والے مہاجروں کو استحصالی طبقے نے غلام بنانے کی کوشش کی اور آج بھی یہ طبقہ ایک بار پھر مہاجروں کو غلامی کی طرف دھکیلنے میں مصروف ہے لیکن مہاجروں کو نہ پہلے کبھی غلام بنایا جاسکا اور نہ ہی اب غلام بناکر رکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا کہ پاکستان کے سب سے محب وطن قوم مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کا مداوا اور ازالہ کیا جائے ورنہ مہاجروں میں پائی جانے والی احساس محرومی بھیانک شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے یہ ملک بنایا ،لیکن یہاں روز اول سے مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کا سلوک کیا گیا۔
سندھ پر دیہی حکومت مسلط کی جاتی رہی اور خودمہاجر حقوق کے دعویدار مہاجروں کو غلام بنانے کیلئے پیش پیش رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی محبت مہاجروں کے ایمان کا حصہ ہے اور مہاجر ہی دراصل اس ملک میں علیحدگی پسندوں ، سندھو دیش کے حامیوں اور انتہا پسندوں کیخلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے تمام کارکنوں اور عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان کا جشن آزادی بھرپور انداز سے منائیں تاکہ ملک دشمنوں اور علیحدگی پسندوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.