ریا ستی اداروں کو ملک کی بقاء کے لیے جرات مند انہ اقدام کر نے ہوں گے،یعقوب شہباز

جمعہ 12 اگست 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کو ئٹہ بم دھماکے کہ خلاف احتجاجی مظا ہرہ نماز جمعہ کے بعد کھارادر میں منعقد کیا گیا جس میں یعقوب شہباز ،علامہ جعفر سبحانی ،علامہ کرم الدین واعظی،علامہ فیصل مہدی سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی مظاہرین سے خطاب میں سیاسی امور کے انچا رج یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں ہو نے والی انسا ن سوز دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں دہشت گردو کی ان بزدلانہ کا روائیوں سے عوام کے حو صلے ہر گز پشت نہیں ہو نگے دہشت گرد وں نے کو ئٹہ دھماکا کر کے اپنے منظم ہو نے کا اشارہ دیا ہے گز شتہ کئی ماہ سے کو ئٹہ میں امن وامان کی صورتحال اچھی نظر آرہی تھی مگر ان امن دشمن دہشت گردوں کو یہ گوارہ نہیں گزرااور اس بار پھر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگے ریاست پا کستان عوام کے جان ومال کا تحفظ کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ملک سنگین داخلی اور خارجی بحران کا شکار ہے قو می ایکشن پلان بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے ا ور اپنی افادیت کھو چکا ہے اب ریا ستی اداروں کو ملک کی بقاء کے لیے جرات مند انہ اقدام کر نے ہونگے ہم مطالبہ کر تے ہیں کو ئٹہ بم دھماکا اور اس سے پہلے اور بھی دہشت گردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث تمام دہشت گردوں اور اْن کے سہولت کاروں کو سرعام پھا نسی دی جائے،کیونکہ شہداء انصاف کے منظر ہیں۔