دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ بالآخر اختتام کے قریب ہے، آرمی چیف
کامیابیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام، سیکورٹی فورسز اور اینٹلی جنس اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب کے مقاصد متاثر ہو سکتے ہیں، پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرکے دم لینگے، جنرل راحیل شریف کا جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 12 اگست 2016 21:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ بالآخر اختتام کے قریب ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ عوام، سیکورٹی فورسز اور اینٹلی جنس اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب کے مقاصد متاثر ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پرنسپل سٹاف آفیسر، ڈی جی آئی ایس آئی، کورکمانڈر راولپنڈی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نیشنل ایکشن پلان کے اہداف، پیش رفت پر سست روی اور آپریشن ضرب عضب پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہنیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کا محور ہے۔(جاری ہے)
ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے لیکن سست روی سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے ہیں۔
آپریشنز کے نتیجے میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے. کامیابیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قومی رسپانس میں یکجہتی ضروری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور ان تھک کوششوں سے ملک میں امن اور استحکام آیا ہے، پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام، سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کو سلام کرتا ہوں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام کی حمایت ایک اہم جزہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب پرعمل درآمد ضروری ہے، تمام ادارے بھرپور تعاون کرکے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرکے دم لینگے، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک مقاصد حاصل نہیں ہونگے، بعض حلقوں کی جانب سے غلط بیانات اور تجریوں سے قومی مقاصد کو نقصان پہنچ رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آپریشن ضرب عضب متاثر ہو رہا ہے، توجہ ہٹانے والے بیانات مددگار ثابت نہیں ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.