ایبٹ آبادمیں بچوں کے اغواء کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،کیڈٹ خورشیدتنولی

جمعہ 12 اگست 2016 21:34

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) ڈی ایس پی کینٹ کیڈٹ خورشید تنولی نے کہاہے کہ ایبٹ آباد میں بچوں کے اغواء کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ خورشید تنولی نے کہاکہ ایبٹ آباد میں کسی بھی بچے کے اغواء کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی ایبٹ آباد کے کسی علاقے سے کسی بچے کو اغواء کیاہے۔ عموماً بچے گھر والوں کے رویئے کی وجہ سے ناراض ہو کرگھر سے چلے جاتے ہیں۔ اورچند دن کے بعد گھوم پھر کر واپس آجاتے ہیں۔ تاہم ایسے بچوں کی گمشدگی کو اغواء بنا کر اخبارات اورٹی وی پر نشر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلایاجارہاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایبٹ آباد سے آج تک ایک بچہ بھی اغواء نہیں ہوا۔ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عوام الناس ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔

متعلقہ عنوان :