سانحہ کوئٹہ کے بعدپنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ میں آ تشبازی پرمکمل پابندی عائد

جمعہ 12 اگست 2016 21:37

سانحہ کوئٹہ کے بعدپنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ میں آ تشبازی پرمکمل پابندی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے میں یوم آزادی کے موقع پر آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ تمام ڈی سی اوز، کمشنرزاو رآئی جی پنجاب کو اس حوالے سے تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ 14اگست بروز اتوار صرف سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 8اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے میں 70سے زائد افراد جن میں زیادہ تر وکلاء میڈیا کے نمائندے شامل تھے شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد بری طرح زخمی ہوئے ۔

اس واقعے کے بعد پورا ملک سوگ میں ہے اور ہر دل خون کے آنسو کے رورہا ایسے موقع پر شہداء کے ورثاء سے یکجہتی و اظہار ہمدردی دیکھنے کی شدید ضرورت ہے۔ اس لیے حکومت نے یوم آزادی کے دن ہر قسم کی آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس دن قومی پرچم لہرانے کے بعد سرکاری دفاتر میں کوئٹہ کے شہداء کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآ ن خوانی ہو گی

متعلقہ عنوان :