پرسکون زندگی کیلئے دینی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے،علامہ ریاض حسین

جمعہ 12 اگست 2016 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پر سکون زندگی کیلئے دینی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے۔ اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول کے ذریعے ہی زندگی کو قابل رشک بنایا جاسکتا ہے۔ دھماکے کرنے اور کروانے والے جہنمی ہیں۔ بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فسادہے۔

پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو تی دیکھ کر بھارت بو کھلا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی فرقہ پرست جنگجوؤں کا شام جانا خطرناک ہے۔ رزق حلال میں برکت اور رزق حرام میں ہلاکت ہے۔ ہماری زندگی کی مشکلات قر آن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر کے فتنوں کا علاج قر آن سے وابستگی ہے۔ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کیلئے عالمی تنازعات کا حل ضروری ہے۔ غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی فعل ہے۔ مغرب کی ذہنی غلامی سے نجات ضروری ہے۔ مسلم نوجوان بے مقصدیت کو چھوڑ کر خدا کی بندگی کا راستہ اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :