لاہور،شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 12 اگست 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء ) پانچ سال کے عرصہ بعد دربار ہال، ایس اینڈ جی اے ڈی ، پنجاب سول سکریٹریٹ میں جناب خواجہ سلمان رفیق ، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت کی زیرصدارت شیخ زاید پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، سیکرٹری بورڈ آف گورنرز و چئیرمین اینڈ ڈین، شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، نمائندہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، سیکرٹری قانون اینڈ پارلیمانی افئیرز پنجاب، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری ، باسط خان، سابق چئیرمین پنجاب ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ، لاہور، غزالی بٹ، ڈاکٹر نعیم الدین میاں اور ایم ایم خان، سابق ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن و سابق سیکرٹری گورنمنٹ آف پاکستان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور کے بجٹ سمیت ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے مختلف معاملات کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کے-Tier 4 سروس سٹرکچر کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :