سنی تحریک کے آزادپاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مارچ میں علماء ومشائخ،تاجر ،طلباء کے رہنماشرکت کرینگے

جمعہ 12 اگست 2016 21:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان سنی تحریک کے آزادپاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل، تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، 14اگست کو جی پی چوک تالیاقت باغ منعقدہونے والے عظیم الشان آزادپاکستان مارچ میں ممتاز علماء ومشائخ،وکلاء،تاجر،طلباء،ڈاکٹرز،سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماشرکت کرینگے،عوام جذبہ حبُ الوطنی سے شرشارہوکراس مارچ میں بھر پور شرکت کریں،ان خیالات کااظہار سنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی نے آزادپاکستان مارچ کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں علامہ عبداللطیف قادری،قاری بشیرنقشبندی،قاری اشتیاق قادری،علامہ قاسم موہڑوی، انجینئرنجم الثاقب، سیدگفتار حسین شاہ، سیدحمیدشاہ، ملک عثمان اعوان،حافظ محمدہارون،قاری رضوان رضوی، سجادقدیرخان،عتیق ارسلان، راجہ ذوالقرنین محمود،ملک آصف علی،اسامہ ستی سمیت انتظامی کمیٹیوں کے دیگرعہدیداربھی موجودتھے، علامہ طاہراقبال چشتی کاکہناتھاکہ جشن آزادی کے پروگراموں کوتحفظ فراہم کرناحکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے،جشن آزادی کے موقع پرہمارے مارچ کامقصد وطن عزیرسے اظہارمحبت،مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی اوردہشتگردی کیخلاف فوجی آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرناہے،حکومت ہمیں دہشت گردی یا تخریب کاری کے خطرات سے خوفزدہ کرنے کی بجائے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر ے، ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اورقانون نافذکرنے ولے اداروں سے تعاون کیاہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔