سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کا رروائی، گاڑیوں اور موٹرسائیکل چوری کرنے والے گر وہ کا اہم رکن گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ اے سی ایل سی کی کا رروائی، گاڑیوں اور موٹرسائیکل چوری کرنے والے گر وہ اہم رکن گرفتار ،ملزم آصف کوگرفتار کرکے اس سے مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھی ملزمان سے مل کر جڑ واں شہر وں سے چوری شدہ کا ریں KPK میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائر ڈمحمد الیاس نے گا ڑ یا ں چوری کر نے کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے زیر نگرانیپر انچارج ACLCانسپکٹر فیاض احمد رانجھا کی زیر نگرانی منظور الہی ، زہرے خان اے ایس آئیز و دیگر ملاز مان نے ملزم ملزم آصف کو گرفتار کرکے اس سے تھانہ ترنول ، سرائے خربوزہ، اسلام آباد سے موٹرسائیکل ہنڈا125نمبرRIL-8710، ماڈل2016، جو کہ مسروقہ مقدمہ نمبر 221، مورخہ 27/07/2016، بجرم 381A/457ت پ ، تھانہ ترنول ،اسلام آباد ، برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے مزید انکشاف کیا علاقہ تھانہ ترنول ،اسلام آباد اور علاقہ تھانہ نصیر آباد، راولپنڈی،سے کرولا کاریں ماڈل 2009دیگر ساتھی ملزمان سے مل کر چوری کی تھیں جو کہ صوبہ کے پی کے میں فروخت کردیں۔ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرم عمل ہے ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعامات دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز کا ر اور مو ٹر سائیکل کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :