سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز
جمعہ 12 اگست 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) 6چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی خصوصی ہدایت پرسی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کرایا گیا ۔
شہر میں جا ری غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے حالیہ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے سیکٹر I-9میں واقع فش پوائنٹ نما کھوکھے سے ملحق تقریباََتین کنال اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ختم کرا لیا اورجھونپڑی نما چھپر بذریعہ ویل ڈوزر گرائے گئے ۔(جاری ہے)
وا ضح رہے کہ اس جگہ پر ایک کھوکھا لگانے کی اجازت دی گئی تھی جس کی اڑ میں اضافی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر لیا گیا تھا ۔
دوران آپریشن اضافی اراضی پر رکھا ہوا تقریباََ 01ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا جسے بعدازاں منہدم کر کے ناقابل ِاستعمال بنایا گیا ۔علاوہ ازیں سیکٹر I-11سے ملحقہ آئی جے پی روڈ پر سرکاری اراضی پر06کمروں پر مشتمل بھینسوں کے باڑے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 06عدد کمروں اور باڑے کوبذریعہ ویل ڈوزر گراکر سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ۔ اسی طرح سرائن گاؤں سیکٹر I-11/2میں بھی غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جسمیں تین کنال اراضی پر بنایا گئے تین عدد باڑے بھی گرا دیئے گئے ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے نیسکام ہسپتال ، سیکٹر H-10سے ملحقہ مظفر خان کالونی میں بھی کی جانے والی غیر قا نونی تعمیرات جن میں ایک عدد نیا بنایا گیا بھینسوں کا باڑہ ، ایک عدد کمرہ اور ایک عدد چار دیواری پرکو مسمار کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں جوڑی راجگان جی ٹی روڈ میں ایک اور کارروائی کے دوران سی ڈی اے کی حصول شدہ اراضی پر قبضہ کی غرض سے تعمیر کیا گیا ایک عدد نیا کمرہ گرا یا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.