مرد بحران یونس خان مشکل وقت میں ایک با ر پھر قومی ٹیم کے کام آگئے

جمعہ 12 اگست 2016 22:15

مرد بحران یونس خان مشکل وقت میں ایک با ر پھر قومی ٹیم کے کام آگئے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) مرد بحران یونس خان مشکل وقت میں ایک با ر پھر قومی ٹیم کے کام آگئے ۔ اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے ووکس کی گیند پر ایک رن لیکر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں اور انگلینڈ کیخلاف چوتھی سنچری مکمل کی ۔

(جاری ہے)

یونس اس سے قبل اس سیریز میں رنز نہیں کرپارہے تھے تاہم ہر عظیم کھلاڑی کی طرح انہوں نے اہم موقع پر ٹیم کے لیے سنچری سکور کی ۔