کرپشن کیسز میں پھنسنے سے بچنے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کی فائلیں غائب کی جانے لگیں: معروف اینکر آفتاب اقبال کے ٹی وی شو میں انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 22:15

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) کرپشن کیسز میں پھنسنے سے بچنے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کی فائلیں غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر آفتاب اقبال کے ٹی وی شو میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری محکموں سے بڑے بڑے منصوبوں کی فائلیں غائب کی جانے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اعلی سرکاری افسر متعلقہ محکموں کے سیکرٹری کو ہدایت کرکے بڑے بڑے منصوبوں کی فائل منگوا کر انہیں غائب کر رہا ہے۔ اس تمام کاروائی کا مقصد کرپشن کیسز میں خود کو پھنسنے سے بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :