ملتان،شہریوں کا خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کاروں پر تشدد،ایک مبینہ اغواء کارخاتون کی ٹانگیں توڑدیں

جمعہ 12 اگست 2016 22:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ملتان میں دو مختلف واقعات میں شہریوں نے خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کاروں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملتان میں مبینہ اغوا کار خاتون پکڑے جانے کا پہلا واقعہ پیراں غائب روڈ پر پیش آیا جہاں علاقہ کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ایک خاتون 8 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ شہریوں نے خاتون پرتشدد کیا کہ اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ۔موقع پر موجود تھانہ ستیل ماڑی کی پولیس نے خاتون کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔دوسرا واقعہ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک مرد مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھا اورسیکڑوں شہریوں نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :