ٹوئٹر نے جشن آزادی پر نیا ’’ایموجی‘‘ متعارف کرادیا
جمعہ 12 اگست 2016 22:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے جشن آزادی کے موقع پرنیا ’’ایموجی ‘‘متعارف کرادیا جسے ٹوئٹر صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی پیش پیش ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے جشن پرایک ایموجی جاری کیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانیوں کی اپنے ملک سے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک ایموجی یعنی علامتی نشان جاری کیا ہے جو ٹوئٹر پر پاکستان، پاکستان زندہ باد، پی کے انڈی پینڈینس ڈے ، اگست 14 اور آزادی مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔
ایموجی میں سبز ہلال، ستارہ اور مینار پاکستان بنا ہوا ہے جو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے جب کہ ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سراہ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.