چوہدری نثار گیس والے غبارے سے بھی ہلکے ،کس شخصیت نے ڈاکٹر عاصم ‘ ایان علی سے متعلق حکومت کو پیغام دیا نام بتائیں‘ اعتزاز احسن
کسی حکومت میں ایل پی جی کا کوٹہ نہیں لیا اگر ایسا ہے تو اسے منسوخ کر دیاجائے ، میرے خلاف انکوائریاں کر وائی جا رہی ہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 22:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار گیس والے غبارے سے بھی ہلکے ہیں ، پیپلز پارٹی کی کس شخصیت نے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے متعلق حکومت کو پیغام دیا اس کا نام بتایا جائے ، کسی حکومت میں ایل پی جی کا کوٹہ نہیں لیا اگر ایسا ہے تو اسے منسوخ کر دیاجائے ، میرے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریاں کر وائی جا رہی ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار علی کی وزارت کی کارکردگی صفر ہے ۔نیشنل ایکشن پلا ن کی فوکل وزارت داخلہ تھی ، نیشنل ایکشن پلان سب سے اہم ہے ، فوج نے آج جو بیان دیاو ہ بالکل درست ہے ، ہم تو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی باتیں بہت پہلے سے کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور نہ ہی دکھائی دے رہا ہے ، کیا رینجرز نے ایل ڈی اے کی کرپشن کی فائلیں اٹھائی ہیں ؟یہ لو گ پنجا ب میں آپریشن نہیں ہو نے دیں گے ؟14لو گوں کو قتل کرنیوالے شریف برادران کی پکڑ نہیں ہوئی ، کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں پر ہا تھ نہیں ڈالا گیا ، شریف برادران کے خلاف سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر بھی ابھی تک عملد رآمد نہیں ہو ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ایک تجویز تھی جو اب ٹارگٹ پر ہے ، نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کیلئے ماحول بنا نے کیلئے تھا،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے کا م کر رہی ہیں ۔ چوہدری نثار کو اپنی ناکامی اور کارکردگی پر بات کرنے چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی چوہدری نثار کے پاس پیپلزپارٹی کا پیغام لے کر جائے گا،چوہدری نثار نے بیان سے متعلق بنا وٹی بات کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے حوالے سے کو ن سی شخصیت نے پیغام دیا ، چوہدری نثار نا م بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی حکومت سے ایل پی جی کا کو ٹہ لیا ہے تو منسوخ کردیں ، چوہدری نثار کے پا س ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لطیف کھوسہ نے چوہدری نثار کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ معتبر رہنماہیں ، چوہدری نثار نے ان کی طرف اشارہ کیا ، چوہدری نثار کے سامنے اعتزاز کا نام لیا جائے تو وہ بوکھلاجاتے ہیں ۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ شریف برادران اور چوہدری نثار سے زیا دہ ٹیکس دیتا ہو ں ، حکومت نے اپنے اب تک کے دور حکومت میں کیا کام کیا ہے ؟وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کی ذہنیت ایک جیسی ہے ،چوہدری نثار اپو زیشن کو ناراض کر تے ہیں تو میاں صاحب منا لیتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.