وزیراعلی خیبرپختونخوا پشاور کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے شروع کردہ منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت
پشاور میں تمام پرائیویٹ میرج ہالوں میں پارکنگ وغیرہ کیلئے جگہ ہونی چاہیے۔ ستمبر میں دوفوڈسٹریٹس جبکہ 17جاری سکیمیں مکمل ہو جائیں گی
جمعہ 12 اگست 2016 22:25
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے شروع کردہ منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبہ پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے کا ایک مربوط حل ہے توقع ہے کہ اس منصوبے کو رواں سال کے آخر تک عملی شکل دے دی جائے گی اس منصوبے سے بڑی شاہرات کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے شہر بھر کو باہم مربوط کرنے میں مدد ملے گی ۔
وزیراعلیٰ نے پشاور شہر میں زکوڑی پل فلائی اوور اور ڈیٹورپل حیات آباد پر بھی عملی کام شروع کرنے کا حکم دیا۔وہ پشاور کی ترقی اور خوبصورتی سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
سینئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی ، صوبائی محکموں بلدیات و دیہی ترقی ، منصوبہ بندی و ترقی اورمواصلات و تعمیرات کے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنر پشاور ، ضلع ناظم پشاور ، ٹاؤن ناظمین اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کو پشاور کی ترقی اور خوبصورتی سے متعلق ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تاریخی چوک یادگار اور گھنٹہ گھر کو حقیقی تاریخی حالت میں لانے کیلئے مزید منصوبہ سازی کی جائے۔انہوں نے موٹر وے ، جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات اور دیگر تمام مقامات جہاں پر تعمیراتی کام پہلے ہی ہو چکا ہے، پر شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ان سڑکوں خصوصاً شامی روڈ ، دلہ زاک روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، جی ٹی روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سڑکیں پشاور میں مربوط تیز رفتار بس سروس سسٹم کا حصہ بنیں گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ مختلف پارکوں کو اپنی تحویل میں لینے اورٹاؤن کی سطح پر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتار تیز کی جائے۔گور گھٹڑی میرج ہال اور ریسکیو 1122کو ان کے سامان سمیت متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا جائے اور مستقبل میں متعلقہ محکمے ہی ان کے انتظامات کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پشاور میں تمام پرائیویٹ میرج ہالوں میں پارکنگ وغیرہ کیلئے جگہ ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر میں دوفوڈسٹریٹس جبکہ 17جاری سکیمیں مکمل ہو جائیں گی اور شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 150ٹیوب ویل پہلے ہی نصب کر دئیے گئے ہیں۔تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ پشاور میں نکاسی کا نظام غلطیوں سے پاک اور جامع ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وسائل کی فراہمی جاری رکھے گی تاہم ٹاؤنز کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنے پانچ فیصد فنڈز خوبصورتی کے لئے خرچ کریں جبکہ وہ اپنے صوابدیدی وسائل سے اضافی رقوم بھی خرچ کر سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی،ضلع ناظم اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو چوک یادگار سمیت پشاور شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے اندرون شہر کی ضروریات سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.