اوول ٹیسٹ ،کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنا لیے

جمعہ 12 اگست 2016 22:34

اوول ٹیسٹ ،کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنا لیے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنا لیے ہیں ۔ اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو یاسر شاہ نے اظہر علی کے ساتھ ملکر سکور آگے بڑھانا شروع کیا ، لیگ سپنر 26رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ۔

اسد شفیق اور اظہر علی نے سکور کو مزید آگے بڑھانا شروع کیا تاہم اظہر 49رنز بنا کر معین علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔اسد اور یونس نے چوتھی وکٹ کیلئے سکور میں 160رنزکا اضافہ کیا اور اس دوران اسد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9ویں اور انگلینڈ کیخلاف دوسری سنچری مکمل کی ،اسد 109رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔مصباح الحق اچھے سٹارٹ کو بڑے سکور میں نہ بدل پائے اور 15رنز بنا کر پوویلین چل دیئے۔

(جاری ہے)

اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے انتہائی خراب شاٹ کھیل کر انگلینڈ کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کردیا ۔ سرفراز احمد اور یونس خان نے انگلینڈ کو مزید کوئی وکٹ لینے سے باز رکھا اور پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنالیے۔ یونس 101اور سرفراز 17رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کیلئے فن اور ووکس نے دو ، دو جبکہ براڈ اور معین علی نے ایک ،ایک شکار کیا ۔