نیب نے خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف ریفرنس منظور کر لیا
جمعہ 12 اگست 2016 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) قومی احستاب بیورو(نیب) ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان کے خلاف سستی زمین مہنگے داموں خریدنے کا ریفرنس منظور کرلیا ہے جبکہ ریفرنس میں معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار سندھ میں متحرک ہوگئی ہے ، برسوں سے بند انکوائریاں کھلنے لگیں ،2010 کی انکوائری پر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
چئیرمین نیب نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان اور معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف ریفرنس منظور کرلیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق خالد رحمان نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی خزانے کو 1ارب 22کروڑ کا نقصان پہنچایا۔(جاری ہے)
وزیراعلی ہاؤس کے قریب 6960 مربع گز کا پلاٹ ایک لاکھ روپے فی مربع گز 2010 میں عقیل کریم ڈھیڈی سے خریدا گیا، خریداری کے وقت بھی پلاٹ کی قیمت 80 ہزار فی مربع گز سے بھی کم تھی۔
نیب ریفرنس میں خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، 2010 میں محکمانہ کارروائی میں خالد رحمان کو تنزلی کے بعد برطرف کردیا گیا تھا،نیب ریفرنس میں خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.