چائنا کٹنگ کرائم کا سائیکل ہے۔ اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ چائنا کٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ، گورنر سندھ

وزیراعلیٰ بھی چائنا کٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ اداروں کے درمیان تصادم دور کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، میڈیا سے بات چیت

جمعہ 12 اگست 2016 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کرائم کا سائیکل ہے۔ اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ چائنا کٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بھی چائنا کٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ اداروں کے درمیان تصادم دور کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ چائنا کٹنگ کے پیچھے قتل اور بھتہ خوری بھی ہے جسے ختم کرنے کے لئے ادارے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین تصادم دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی وجہ سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہوا ہے۔ اب حالات بہتر ہیں۔ تعمیرات کے شعبے سے 70 صنعتیں منسلک ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں چلتی رہیں گی۔ امن آچکا ہے۔ اب اسے مستحکم رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سستے گھروں کی اشد ضرورت ہے۔ سستے گھروں کے منصوبے کے لئے بات چیت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :