میڈیا کو ڈھال بنا کر دو دو گھنٹے بولنے سے ماضی چھپ نہیں جاتا، سینیٹر سعید غنی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے خلاف بولنے کے بجائے ملکی سیاسی قیادت کے خلاف بولتے رہتے ہیں

جمعہ 12 اگست 2016 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وزیراعلی ٰسندھ کے مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میڈیا کو ڈھال بنا کر دو دو گھنٹے بولنے سے ماضی چھپ نہیں جاتا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے خلاف بولنے کے بجائے ملکی سیاسی قیادت کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اگر چوہدری نثار میں ہمت ہے تو وہ دہشت گردوں کے خلاف بولیں اور ان کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان مشرف کے ساتھی تھے۔ ان کو بڑے احترام سے ملک سے باہر بھجوادیا۔ وہ بتائیں کہ انہوں نے جمہوریت کے لئے کیا کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ڈھال بنا کر دو دو گھنٹے بولنے سے ماضی چھپ نہیں جاتا۔

متعلقہ عنوان :