رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈکارروائی، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 12 اگست 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 10افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتارملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کورنگی اور بن قاسم میں چھاپے مار کے 10 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان سے گولیاں اور اسلحہ بھی برامد ہوا ہے، گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :