کراچی: انٹر بورڈ نتائج میں ہیرپھیر کا ملزم ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد دبئی فرار

جمعہ 12 اگست 2016 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) انٹر بورڈ کے نتائج میں ہیر پھیر کے الزام میں ملوث ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد دبئی فرار ہو گئے ہیں، اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈپٹی کنٹرولر کے گرفتار اسسٹنٹ عادل انور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپے کے بعد ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد دبئی فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دبیر احمد پر امتحانی نتائج میں تبدیلی اور ہیر پھیر کا الزام تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے بورڈ آفس میں دبیر احمد کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے گزشتہ روز دبیر احمد کے اسسٹنٹ عادل انور کو بھی گرفتار کیا تھا۔ عادل انور کوجمعہ کے روز صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :