یمنی دارالحکومت کے قریب اتحادی فضائی حملہ، کم از کم چھ افراد ہلاک

جمعہ 12 اگست 2016 22:46

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء ) یمنی دارالحکومت صنعا کے نواح میں جمعے کے روز سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ مقامی افراد کے مطابق اس واقعے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں اداروں کے مطابق یمنی تنازعے کے حال کے لیے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی مذاکرات کی ناکامی کے بعد اتحادی فضائی حملے پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعے کی صبح یہ فضائی حملے صنعاء میں ایک صدارتی کمپاؤنڈ اور فوجی اڈے پر کیے گئے۔ کویت میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی منعقدہ یمنی امن مذاکرات ہفتے کے روز بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ یمن میں جاری اس خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :