پاکستان،افغانستان داعش کے سربراہ حافظ سعید خان کے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 23:15

پاکستان،افغانستان داعش کے سربراہ حافظ سعید خان کے امریکی ڈرون حملے ..

کابل (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) پاکستان، افغانستان داعش کے سربراہ حافظ سعید خان کے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان داعش کا سربراہ حافظ سعید مارا گیا ہے۔پاکستان میں افغان سفیر عمر ذخیل وال نے جمعہ کو رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تصدیق کرتے ہیں کہ داعش خراسان (پاکستان، افغانستان) کے سربراہ حافظ سعید دیگر سینئر کمانڈروں کے ہمراہ 26 جولائی کو ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں،۔