لودھراں،دنیا پور میں خاوند کی ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی کے بعد فائرنگ، ساس اور سالے سمیت 4افراد قتل

ہفتہ 13 اگست 2016 11:26

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) دنیا پور کے گاؤں 376ڈبلیو بی میں خاوند نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی کے بعد فائرنگ کرکے ساس اور سالے سمیت 4افراد کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو واقعہ 376 ڈبلیو بی میں پیش آیاجہاں ملزم کی بیوی کئی دن سے شوہر سے ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم طاہر محمود اپنی بیوی کو منانے کے لئے پہنچا تو سسرال والوں سے جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں ملزم نے فائرنگ کرکے ساس ،سالے اورا س کی بیوی، بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ قتل ہونے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :