یوم آزادی پر واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ پر پرچم اتارنے کی تقریبات‘شرکت کیلئے اسپیشل پاسزجاری کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 13 اگست 2016 11:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی پر لاہور کے واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ والا بارڈر پرپرچم اتارے جانے کی تقریبات میں شرکت کیلئے اسپیشل پاسزجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق واہگہ اورگنڈا سنگھ والا بارڈرپر سیکیورٹی الرٹس کے بعد یوم آزادی پرہونے والی پریڈ کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کو اسپیشل پاسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کمشنرلاہور اورپنجاب رینجرزکو پاسزجاری کرنے کی تجویزدی گئی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کو 13 اگست کو مفت داخلہ پاسز جاری کیے گئے تھے۔
خصوصی داخلہ پاسزجاری کرنے کے لیے لاہورمیں آزادی چوک، لبرٹی مارکیٹ، اللہ ہوچوک اورمون مارکیٹ گلشن راوی کے علاوہ ٹی ایم اے ہال قصورمیں کاوٴنٹرقائم کیے گئے ہیں ۔ اسپیشل پاسزکے بغیرکسی کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوں گی، واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ شام 5 بجے شروع ہوگی لیکن 3 بجے کے بعد داخلہ بند کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.