Live Updates

پاکستان تحریک انصاف جڑواں شہروں میں آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پارٹی چئیر مین عمران خان 5 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:35

پاکستان تحریک انصاف جڑواں شہروں میں آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : پاکستان تحریک انصاف آج جڑواں شہروں میں ریلی نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ پارٹی چئیر مین عمران خان 5 مختلف مقامات پر ریلی کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج لیاقت باغ راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد تک احتساب ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی مارچ لیاقت باغ سے ، شاہ ٹالیاں ، ناز سینما ،چاندنی چوک سے ہوتی ہوئی فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گی۔ دوسری جانب گذشتہ روز بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم راولپنڈی سے اسلام آباد تک احتساب ریلی شیڈول کے مطابق نکالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے بازرہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات