جدہ: 50 فرموں نے مسائل کا شکار 2500 غیر شہریوں کو ملازمت دینے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 11:36

جدہ: 50 فرموں نے مسائل کا شکار  2500 غیر شہریوں کو ملازمت دینے کا عندیہ ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2016ء) : سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنی سعودی اوجر میں مسائل کا شکار ہندوستانی ملازمین کے لیئے مملکت میں موجود 50فرموں نے ملازمت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی سفارتخانے کے کونسلر محمد نور رحمان نے کہا ہے کہ سعودی اوجر سے نکالے گئے افراد کو رکھنے کے لیئے ہمارے پاس 50 فرموں کی طرف سے درخواستیں آگئی ہیں۔ جس کے تحت تقریباََ2500ہندوستانی ملازمین کو ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔ سعودی اوجر میں ہندوستان کے تقریباََ 77,00ملازمین مسائل کا شکار ہیں۔ واضع رہے کہ کچھ روز قبل دبئی میں موجود ہندوستانی آر پی گروپ کے چئیرمین نے 3,000ہندوستانیوں کو ملازمت کی پیشکش کی تھی ۔