چوہدری نثار کے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی سے متعلق دئے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک چوہدری نثار علی خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔

وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ سندھ کے کسی بچے کو علاج کے لیے ملک سے باہر نہ جانا پڑے، انہوں نے کہا کہ سماجی کاموں کے لیے سب سے زیادہ کراچی کے شہری پیسے دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کا جلد حل ممکن نہیں البتہ مسائل کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دس ارب سے شہر کی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

اور ہر پندرہ دن میں ہونے والے سرگرمیوں کی رپورٹ خود لوں گا۔جس کے بعد سب کو نظر آ جائے گا کہ سندھ حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ سے متعلق مجھے شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انٹر بورڈ میں انٹی کرپشن کی کارروائی کی ہدایت بھی میں نے ہی کی تھی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو طلبا کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار شخص نے کہا ہے کہ اگر حکومت ایان علی اور ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس واپس لے تو صلح ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :