لاہور : گریٹر اقبال پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، افتتاح ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : لاہور میں گریٹر اقبال پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی جس کے سبب گریٹر اقبال پارک کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کا اعلان کیا تھا تاہم بروقت تعمیر مکمل نہ ہونے پر افتتاح ملتوی کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ بارشوں کے سبب پارک کا بیشتر حصہ مکمل نہ ہو سکا۔ جس کے تحت اب گریٹر اقبال پارک کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 9 نومبر پاکستان کے قومی شاعر اور پاکستان کا خواب دیکھنے والی شخصیت علامہ محمد اقبال کا تاریخ پیدائش ہے۔

متعلقہ عنوان :