گولن کی امریکا سے بیدخلی کے اشارے مل رہے ہیں،ترکی

گولن کیس کی کچھ اور دستاویزات واشنگٹن کے حوالے کردی گئی ہیں،وزیرخارجہ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:55

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ترکی نے کہاہے کہ کالعدم تحریک کے سربراہ فتح اللہ گولن کی بیدخلی سے متعلق امریکا سے مثبت اشارے مل رہے ہیں، 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے الزام میں ترکی نے امریکا سے مذہبی رہنما گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی درخواست پر امریکا سے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گولن کیس کی کچھ اور دستاویزات واشنگٹن کے حوالے کردی گئی ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ترکی میں پچھلے ہفتے بغاوت الزامات پر فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں، دوسری طرف فتح اللہ گولن کا کہنا تھا کہ اگرمیریخلاف الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کے لیے تیارہوں۔

متعلقہ عنوان :