جدہ: سعودی عرب میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن

ہفتہ 13 اگست 2016 12:02

جدہ: سعودی عرب میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2016ء) : سعودی عرب کے سعودی جرمن ہسپتال میں 25ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا ہے ۔ سعودی جرمن ہسپتال کے سنئیر ڈاکٹر خالد بطرجی کا کہنا ہے کہ پیوند کاری آپریشن سعودی کونسل فار آرگن ٹرانسپلانٹ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کیا گیا۔ اس آپریشن میں جگر عطیہ کرنے والے سے لیئے گئے جگر کے ٹکڑے کو کامیابی کے ساتھ آپریشن کر کے مریض کا لگایا گیا۔

یمنی شہری جو کئی ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ اس کی پیوند کاری کے لیئے اسکے بھائی نے اپنے جگر کا دائیاں حصہ عطیہ کیا تھا۔ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم نے دس گھنٹوں کی محنت کے بعد جگر کی پیوند کاری کرکے دنیا میں پیوند کاری کرنے والے ملک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے متحدہ عرب امارات میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیاتھا۔

جس میں ایک سعودی خاتون کے لیئے خاص طور پر انتظامات کرکے سعودی عرب سے جگر منگوایا گیا تھا۔ جگر کی پیوند کاری میں عطیہ کرنے والے شخص کے جگر کا کچھ حصہ لے کر مریض کو لگایا گیا۔یمنی شہری نے سعودی ڈاکٹروں کی محنت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مریض فی الحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے ۔ کچھ روز تک مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاجائے گا۔