بریڈ پٹ کی ایکشن فلم ’الائیڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 12:22

بریڈ پٹ کی ایکشن فلم ’الائیڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء) معروف اداکار بریڈ پٹ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم ’الائیڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

رابرٹ زیمیکس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے ایک سچے واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دو جاسوس ایک جرمن افسر کو قتل کرنے کے مشن کے دوران محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔فلم میں بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلارڈ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ‘ دیگر کاسٹ میں لیزی کیپلن، میتھیو گووڈ، جیرڈ ہیرس اور کیمل کوٹن شامل ہیں۔گراہم کنگ اور اسٹیو اسٹارکے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 23نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :