اداکار سنیل شیٹی فلم” بینگ بینگ 2 “میں کام کریں گے

ہفتہ 13 اگست 2016 12:38

اداکار سنیل شیٹی فلم” بینگ بینگ 2 “میں کام کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء)بالی وڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی فلم” بینگ بینگ 2 “میں کام کرنے والے ہیں۔سنیل شیٹی فلم بینگ بینگ 2 سے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں حالانکہ فلم میں ان کا رول کیا ہوگا اس بارے میں ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سدھارتھ ملہوترا جلد ہی جیکولین فرنانڈیس کیساتھ فلم بینگ بینگ 2 میں نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔سنیل شیٹی آخری بار 2015میں فلم ”دو چہرے “میں نظر آئے تھے۔بینگ بینگ 2 ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ کی سیکول نہیں ہے بلکہ اسی فلم کی فرینچائزی کا حصہ ہے۔اس فلم میں سدھارتھ نے ریتک کی جگہ لی ہے۔یہ ایک ایکشن فلم ہوگی جس کی ہدایت ڈیو راج اور ڈی کے کررہے ہیں۔