ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ بری لارسن ہدایتکاری کریں گی

ہفتہ 13 اگست 2016 12:38

ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ بری لارسن ہدایتکاری کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء)ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ بری لارسن ہدایتکاری کریں گی۔بری لارسن نے فلم”یونی کارن سٹور“کی ڈائریکٹر ہوں گی جو کہ ایک کامیڈی فلم ہے۔

(جاری ہے)

لارسن فلم کی ہدایتکارہ ہونے کے ساتھ اس فلم میں کام بھی کر رہی ہیں اور اس کے پروڈیوسروں میں بھی شامل ہیں۔بری کی آنے والی فلموں میں”کانگ سکل آئی لینڈ“اور ”دی گلاس کاسل“ہیں۔ان کو فلم”روم“میں شاندار اداکاری پراس سال آسکر اکیڈمی ایوارڈ حاصل ہوا۔