فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا، بطور اداکار مجھے اپنے آپ کو ابھی دریافت کرنا ہے‘ فواد خان

ہفتہ 13 اگست 2016 12:57

فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا، بطور اداکار مجھے اپنے آپ کو ابھی دریافت ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) معروف اداکار و ماڈل فواد خان نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے پر تنقید بلا جواز ہے ،فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا، بطور اداکار مجھے اپنے آپ کو ابھی دریافت کرنا ہے ،اگر بھارت سے آکرپاکستان میں کوئی فنکار کام کرے تو پھر بھی ضرور کسی نہ کسی طرف سے شور ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فن ایک ایسی حقیقت ہے جو سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا بطور اداکار مجھے اپنے آپ کو دریافت کرنا ہے اور اس کے لیے مجھے منفی تنقید نظر انداز کرنا ہوگی، میرا خیال ہے کہ اس طرف توجہ دینا غیر ضروری ہوگا ۔