ٹوئٹر نے جشن آزادی پر نیا ”ایموجی“ متعارف کرادیا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی پیش پیش ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے جشن پرایک ایموجی جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کی اپنے ملک سے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک ایموجی یعنی علامتی نشان جاری کیا ہے جو ٹوئٹر پر پاکستان، پاکستان زندہ باد، پی کے انڈی پینڈینس ڈے ، اگست 14 اور آزادی مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔ایموجی میں سبز ہلال، ستارہ اور مینار پاکستان بنا ہوا ہے جو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے جب کہ ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سرہا رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :