وزیر اعظم نے شورکوٹ سے خانیوال موٹروے کا افتتاح کر دیا،فیصل آباد سے ملتان موٹروے منصوبے کو جلد تکمیل کی ہدایت

ہفتہ 13 اگست 2016 13:11

فیصل آباد / شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے 22 ارب روپے کی لاگت سے شورکوٹ خانیوال موٹر وے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ چین کے سفیر ، گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا اور آر پی او فیصل آباد بھی موجود تھے وزیر اعظم کو چینی انجینئروں نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ بیس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا ۔

اس پر 22 ارب روپے لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے بھی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعظم نے منصوبہ کے بارے میں مختلف سوالات کئے ۔آن لائن کے مطابق فیصل آباد سے ملتان تک موٹر وے 240 کلو میٹر تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ چار حصوں پر مشتمل ہے وزیر اعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اس منصوبہ کو فوری طور پر جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے ۔اور میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ یہ موٹر وے پاک چین دوستی کی یادگار رہے ۔ وزیر اعظم کو اس موقع پر فیصل آباد سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ‘

متعلقہ عنوان :